شادی

حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) الحاج محمد سلیم رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ راشٹرا سمیتی و صدرنشین انمول گروپ کی ہمشیرزادی و دختر جناب محمد کلیم کا عقد نکاح آج بعد نماز مغرب الحاج محمد فیصل فرزند الحاج محمد اکبر کے ہمراہ نمائش میدان میں انجام پایا ۔ مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعاء کی۔ تقریب نکاح میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، ریاستی وزیر مسٹر جوگو رمنا ، مسٹر شیودھر ریڈی آئی پی ایس ، مولانا عبدالرحمن الحمومی ، مولانا رحیم الدین انصاری ، مولانا عبدالقادر قادری المعروف وحید پاشاہ ، مولانا مظہر حسینی صابری ، مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم ، مولانا عرفان علی شاہ نوری ، جناب جنت حسین چیف انفارمیشن کمشنر ، جناب قمرالدین انجینئیر ، جناب محمد علی رفعت ، ڈاکٹر متین الدین قادری ، رکن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن ، جناب محمد افتخار احمد سعودی ایرلائینس کے علاوہ سیاسی قائدین ، علماء و مشائخین عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ حافظ صابر پاشاہ قرات کلام پاک پیش کی ۔ جناب محمد سلمان اور جناب محمد سمیر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( راست ) : جناب شیخ چاند کی دختر کا عقد جناب الطاف خان ولد جناب عبدالاشرف کے ساتھ کے کے فنکشن ہال لنگر حوض میں 10 مئی کو بحسن و خوبی انجام پایا ۔ محفل عقد میں دوست احباب ، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مسرز شیخ ابراہیم ، شیخ فرید ، شیخ عمر ، شیخ علی ، محمد غوث ، محمد اکبر ، شیخ عامر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔