شادی

میدک 29 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواجہ رفیق محی الدین ولد خواجہ شجاع الدین کی شادی دختر جناب محمد بشیرالدین کے ساتھ سائی بالاجی گارڈن میدک میں انجام پائی۔ محفل عقد میں رشتہ داروں، دوست احباب، عزیز و اقارب کے علاوہ چیرمین بلدیہ ملکارجن گوڑ، ارکان بلدیہ ایم گنگادھر کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی و ملی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نوشہ رکن بلدیہ میدک خواجہ سہیل محی الدین کے بڑے بھائی ہوتے ہیں۔ خواجہ شفیق محی الدین، خواجہ لئیق الدین، خواجہ توفیق محی الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔