شادی

حیدرآباد 29 مارچ (راست) مسٹر محمد ارشد علی ولد محمد انور علی کا عقد جناب محمد عبداللطیف کی دختر سے کل بعد نماز عصر مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں انجام پایا۔ طعام استقبالیہ نبیل فنکشن پلازہ فلک نما میں ترتیب دیا گیا۔ اس محفل میں ریاستی وزراء، اراکین اسمبلی و اراکین پارلیمنٹ و ججس، پولیس کے اعلیٰ عہدیدار، ممتاز وکلاء، علماء، مشائخین، اور صحافیوں، عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ جناب میر محمود علی نائب صدر بزم اُردو دمام نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔