شادی

پٹلم ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زیرسرپرستی جناب سید عبدالغنی و اہلیہ ( خطیب و قاضی ) پٹلم کے چھوٹے بھائی جناب سید عبدالحفیظ کی دختر کی شادی جناب محمد مصباح الدین ساکن حیدرآباد کے فرزند محمد معزالدین کے ساتھ بعد عشاء جامع مسجد پٹلم کے احاطہ مدرسہ میں بالکل سادگی کے ساتھ انجام پائی عقد کے فرائض جناب سید عبدالغنی ( خطیب و قاضی ) نے انجام دیئے ۔ محفل عقد میں دلہن والوں کے رشتہ دار ، دولہے والوں کے رشتہ دار ، معززین ، سیاسی قائدین اور سماجی قائدین کے علاوہ دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ بعدازاں بھارت فنکشن ہال عیدگاہ روڈ پٹلم میں طعام کا نظم رکھا گیا ۔ مہمانوں کا استقبال سید عبدالقدیر ، سید عبدالباسط ، سید عبدالساجد ، سید عبدالذاکر ، سید عبدالمقیت نے کیا ۔