شادی

حیدرآباد 15 مارچ (سیاست نیوز) الحاج سید یسین موظف ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ سوشیل ویلفیر کی پوتی و دختر جناب سید محسن ہاشمی اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ مارکیٹنگ مس سعادت آفرین بی فارم کا عقد مسٹر محمد مجتبی شریف ایم ایس آسٹریلیا فرزند جناب محمد افضل شریف ایس ٹی اے (ڈی او ) جی ایس آئی کے ساتھ مسجد صحابہ ؓ واقع سنتوش نگر میں انجام پایا ۔ بعدازاں منروا گارڈن چمپا پیٹ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا ۔ تقریب میں دوست احباب عزیز و اقارب عہدیداروں سیاسی و مذہب قائدین ‘صحیفہ نگاروں و سربرآوردہ اصحاب و دیگر معززین نے شرکت کی ۔ مسٹر سید تحسین ہاشمی و دیگر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔