شادی

پٹلم /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر پٹلم کے جناب عابد حسین صدر مدرس ( ہیڈ ماسٹر ) کی دختر کی شادی جناب محمد عبدالقیوم ( آئی ٹی سی ڈپارٹمنٹ ) کے فرزند محمد صابر احمد ولیج دھرماورم منڈل ڈیچ پلی ضلع نظام آباد کے ساتھ 25 اپریل بروز پیر راجا راجیشوری گارڈن ناندیڑ روڈ پٹلم میں سادگی کے ساتھ انجام پائی ۔ عقید کے فرائض جناب سید عبدالقدیر نے انجام دئے۔ مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگارام محفل عقد میں ٹیچرس ، ہیڈ ماسٹر ، ایم ای او سابقہ رکن اسمبلی مسٹر ایس گنگارام مقامی سیاسی قائدین کے علاوہ رشتے داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ محمد احمد حسین ، محمد صابر حسین ، محمد ارشد حسین ، محمد شاداب حسین ، محمد سبحان حسین ، محمد نعیم نائب سرپنچ نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے استقبال کیا ۔