شادی

حیدرآباد ۔ 7 مارچ (راست) جناب محمد خواجہ منظور محی الدین (اقبال) سینئر مینجر آندھرا بینک زونل آفس کوٹھی حیدرآباد کی دختر مس غزالہ بتول بی ای (ایم ٹیک) کا عقدمسعود الحاج ڈاکٹر محمد وجیہہ الدین بی ای ایم ایس پی ایچ ڈی پراسیننگ انجینئر انٹل کارپوریشن یو ایس اے فرزند جناب محمد مبشرالدین سینئر سپروائزر پی ایف ڈپارٹمنٹ برکت پورہ کے ساتھ 6 مارچ کو بعد مغرب مسجد ابراہیم بنڈلہ گوڑہ میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ بعدازاں استقبالیہ تاج پیالیس بنڈلہ گوڑہ میں ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر مہمانوں کا استقبال مسرس سید عرفان، انوارالحسن باسط اور مظفر شکیب نے کیا۔ اس موقع پر عزیز و اقارب، دوست و احباب، رشتہ داروں کے علاوہ اسٹاف کے عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مبارکباد پیش کی۔