شادی

بیدر /4 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد یوسف علی جمعدار سابق چیرمین گرام پنچایت منااکھیلی کے فرزند محمد اشتیاق احمد عرف حاجی پروپرائٹر حاجی ٹریڈرس کا عقد دختر جناب محمد فیاض پاشاہ پروپرائٹر نیو ہائی لینڈ جوس اینڈ کولڈ ڈرنکس سنٹر بیدرکے ساتھ رائیل فنکشن پیالیس لعل واڑی بیدر میں بحسن خوبی انجام پایا ۔ محفل عقد میں سیاسی ، سماجی تنظیموں کے قائدین ، ڈاکٹرس ، انجینئیرس ، وکلاء ، صحافی ، سرکاری عہدیادر ، تاجرین ، دوست احباب و رشتہ داروں کے بشمول مہمانوں کی کثیر تعداد شریک رہی ۔