شادی

حیدرآباد۔ یکم مارچ (راست) جناب محمد غوث الحسین اسوسی ایٹ پروفیسر ریٹائرڈ کے فرزند ڈاکٹر محمد محب حسین (ایم بی بی ایس، ایم ڈی) کی شادی مس ڈاکٹر سیدہ حرا فاطمہ (ایم بی بی ایس) دختر ڈاکٹر ایس ایم نورالدین قادری اسوسی ایٹ پروفیسر جی این ٹی سی حیدرآباد کے ساتھ منروا گارڈن چمپاپیٹ میں انجام پائی۔ تقریب میں دوست احباب، عزیز اقارب، ڈاکٹرس، پروفیسرس، سیاسی و مذہبی قائدین، انجینئرس، اعلیٰ عہدیداروں ، صحیفہ نگاروں و سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسٹر محمد ابرار حسین اور دیگر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔