شادی

ورنگل ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر ورنگل کے سلسلہ نیازیہ کے جلیل القدر صوفی بزرگ جناب مرزا برہان بیگ نیازی مرحوم ساکن شمعون پیٹ ورنگل موظف ایجوکیشنل ڈپارٹمنٹ کے فرزند مرزا روشن بیگ این آر آئی کی شادی جناب محمد قیوم کی دختر عائشہ اسماء کے ساتھ 22 فبروری بروز اتوار بعد نماز مغرب پرکال میں انجام پائی ۔ استقبالیہ 23 فبروری آر آر فنکشن ہال شمعون پیٹ میں ترتیب دیا گیا ۔ عقد اور ولیمہ میں عزیز و اقارب ، دوست و رشتہ داروں نے شرکت کی جس میں قابل ذکر جناب نثار محمد شاہ نیازی شمشی حیدرآباد ہے جن کے زیرنگرانی یہ شادی انجام پائی ۔ مہمانوں کا استقبال مرزا داؤد بیگ ، مرزا عظمت اللہ بیگ ، مرزا نیازی بیگ ، مرزا غوث بیگ ، محمد شبیر ، محمد فیاض ، محمد مشتاق احمد اور محمد شرف الدین محمودی نے کیا ۔