شادی

کورٹلہ /19 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب احمد محی الدین ہیڈ ماسٹر کورٹلہ کے فرزند محمد نجم الدین ایم ایس سی بی پی ایڈ کی شادی جناب محمد معین الدین اے ایس آئی آف پولیس وظیفہ یاب نظام آباد کی دختر سے بتاریخ 15 فروری بروز اتوار بمقام نیو پریسیڈنٹ پلازہ فنکشن پیالیس بودھن روڈ نظام آباد انجام پائی ۔ محفل عقد میں جناب محمد سمیر ، جناب محمد جاوید ، جناب محمد امجد علی ایس بیح ایچ منیجر ، جناب یعقوب ، جناب محمد ساجد ، جناب محمد ذاکر ، محمد الیاس ٹیچر ، جناب محمد ریاض الدین کے علاوہ دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔