شادی

پٹلم ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب سید یاداللہ آر ٹی سی ڈپارٹمنٹ بانسواڑہ ڈپو کی دختر کی شادی جناب سید بندے علی بڑی کوڑبگل بچکنڈہ منڈل کے فرزند سید محبوب کے ساتھ بھارت فنکشن ہال عیدگاہ روڈ پٹلم میں 19 فبروری بروز جمعرات صبح ٹھیک 11.30 بجے انجام پائی ۔ الحاج سید عبدالغنی خطیب و امام جامع مسجد پٹلم کے بڑے فرزند جناب سید عبدالقدیر نے نکاح پڑھایا ۔ محفل عقد میں کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی مسٹر ایس گنگارام مقامی سرپنچ مسٹر اے گنگارام ، مارکیٹ کمیٹی چیرمین مسٹر کرشنا ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی ، آر ٹی سی ڈپارٹمنٹ اسٹاف و دیگر تمام سیاسی قائدین و سماجی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سید عظمت ، سید صدیق ، سید غوث ، سید معین ، سید مقیت ، شیخ امجد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔