شادی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد حسام الدین سکریٹری ( موظف ) محکمہ مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کی بھتیجی جناب محمد ریاض الدین مرحوم ٹکنیکل آفیسر محکمہ آبرسانی کی دختر کا عقد جناب محمد مجیب الدین فیضان حال مقیم ( سعودی عربیہ ) ولد جناب محمد اکرام الدین کے ساتھ او ایس فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں انجام پایا ۔ مولانا مفتی صادق محی الدین نے خطبہ نکاح پڑھا جبکہ مہمانوں کا استقبال محمد علیم الدین نے کیا ۔۔