شادی

حیدرآباد /17 فروری ( راست ) سید طاہر حسین شطاری سجادہ نشین پرانی حویلی کی لڑکی کی شادی سید عابد علی کے فرزند سید رشید عابدی کے ساتھ پرائیڈ او ایس فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں انجام پائی ۔ جس میں خطبہ نکاح مولانا سید محمد قبول پاشاہ قادری شطاری نے پڑھا ۔ سید احمد پاشاہ قادری ایم ایل اے ، مولانا سید ظہیرالدین صوفی سابقہ ممبر وقف بورڈ مولانا سید بدرالدین ، سید ابراہیم قادری فاروقی پاشاہ زرین کلاء حافظ صیف اللہ رفاعی ، مولانا صدیقی شاہ صاحب دیگر علماء مشائخین ایڈوکیٹ رشتہ دار دوست احباب نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال سید طارق حسین شطاری سید ناظر حسین شطاری سید ناصر حسین شطاری نے کی ۔
٭٭ جناب شیخ نشیم کی دختر کا عقد نکاح الحاج شیخ سالم بن باوزیر کے فرزند محمد بن سالح باوزیر کے ساتھ 16 فروری بروز پیر بعد نماز مغرب بمقام میٹرو کلاسک گارڈن میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں جے بی راجو چیرمین راشٹریہ دلت سینا ، رحیم اللہ خان نیازی ، ٹی آر ایس ، ایم اے ولی حافظ ایڈ PNS نیوز کے علاوہ عزیز اقارب صحافی حضرات کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ جناب شیخ نعیم الدین اور ان کے فرزند شیخ نواد اور محمد منصور نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔