شادی

یلاریڈی۔/14فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عزیز الرحمن کی دختر کی شادی جناب صالح بن علی الجیدی کے فرزند جناب عبداللہ خطیب بن صالح( ایم کام ، بی ایڈ) گورنمنٹ اسکول اسسٹنٹ ایڑ پلی منڈل تعلقہ بودھن کے ساتھ بعد نماز مغرب مسجد عثمانیہ یلاریڈی 13فبروری بروز جمعہ انجام پائی۔ صدر قاضی یلاریڈی جناب محمد افضل حسنین نے عقد کی کارروائی مکمل کی۔ خطبہ نکاح جناب مسعود بیگ خطیب وامام مسجد ایڑ پلی نے پڑھا۔ تقریب استقبالیہ ایم آر پی فنکشن ہال پر منعقد کی گئی۔ جہاں مہمانوں کا استقبال محمد اشفاق الرحمن، محمد مجیب الرحمن، محمد پرویز الرحمن نے کیا۔ اس موقع پر یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی، منڈل پریشد صدر گنگادھر، ایم ای او وینکٹیشم، اساتذہ، وکلاء، سیاسی قائدین، صحافیوں، عہدیداران ، رشتہ دار، دوست و احباب نے کثرت سے شرکت کی۔ جناب محمد عبدالرحمن موظف محکمہ ریونیو عروسہ کے تایا نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔