شادی

اوٹکور ۔ 13 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد اسمعیل اوٹکور کے فرزند مولانا حافظ محمد علی استاذ جامعہ الصفہ ورنگل کی شادی جناب محمد رحمت علی گدوال کی دختر سے ہوئی ۔ خطبہ نکاح مولانا محمد رحمت اللہ شریف سابقہ امیر حلقہ آسام نے پڑھا ۔ مولانا نے اپنے خطاب میں نکاح کی اہمیت اور حقوق زوجین پر روشنی ڈالی اور نکاح کو آسان بنانے کی تلقین کی ۔ اس موقع پر جناب خالق گنتہ مدرس موجود تھے ۔ جناب خلیل گنتہ نے مہمانان کا استقبال کیا ۔ محفل نکاح میں دوست احباب رشتہ داروں ، اساتذہ و سیاسی و مذہبی افراد موجود تھے ۔

شادی
سرپور ٹاون ۔ 13 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون کے متوطن رحمت اللہ خان موظف ایچ ای او کی لڑکی قمر جہاں کا عقد مرحوم جناب خواجہ قطب الدین موظف ایچ ای او سرپور ٹاون کے فرزند خواجہ فیاض الدین حال مقیم ریاض سعودی عربیہ کے ساتھ 12 فبروری بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد سرپور ٹاون میں انعقاد عمل میں آیا ۔ نائب قاضی سید عنایت علی نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ استقبالیہ تقریب بعد نماز عشاء ذیشان گارڈن فنکشن ہال سرپور ٹاون میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ایڈوکیٹ محمد غلام احمد اسٹیٹ اگریکلچر ڈائرکٹر اے او ، برکت اللہ خان ، ضلع کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری محمد عبدالشکیل ، مسلم مائناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین ، ایڈوکیٹ جعفر اللہ خان ، جامع مسجد ڈیولپمنٹ کمیٹی صدر مبارک بن سالمین ، ٹیلی کام وظیفہ یاب ڈی اے محمد فیاض احمد ، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر لیاقت علی خان ، میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین ، نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد ، اے ایس آئی محمد سراج احمد وظیفہ یاب ہیڈماسٹر خورشید احمد خان ، مستاجر برگ آبنوس ، نظام الحق کے علاوہ سیاسی قائدین بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر لڑکی کے بھائی عظمت اللہ خان نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔