شادی

حیدرآباد۔12فبروری(سیاست نیوز) روزنامہ سیاست کے سینئر سب ایڈیٹر جناب مرزا خیر اللہ بیگ کے فرزندمرزا عبدالخالق بیگ نعمان کی شادی جناب شیخ دائود سلیم کی دختر کیساتھ میجسٹک گارڈن ‘ ٹولی چوکی میں انجام پائی۔ تقریب میں ایڈیٹر سیاست جناب ز اہد علی خان‘ نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان‘ سابق مرکز ی وزیر کے سامبا سیوارائو‘ مسرس محمد فاروق حسین ایم ایل سی عابد رسول خان چیرمن اقلیتی کمیشن ‘ امجد اللہ خان سابق کارپوریٹر شہاب الدین ہاشمی ‘چیرمن مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی جناب کے ایم عارف الدین و دیگر نے شرکت کی ۔ مبشر الدین خرم رپورٹر سیاست بردران نوشہ مرز ا خالد بیگ اور مرزا خلیفتہ اللہ بیگ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔