شادی

میدک ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب سید محی الدین مبین موظف سینئر اسسٹنٹ اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ میدک کی دختر عزیزی حسینہ کوثر ایم ایس سی کی شادی عزیزم محمد عبدالمقصود عالم یو اے ای فرزند جناب محمد عبدالقدوس یو اے ای کے ساتھ 9 فبروری کی شام سری مایا گارڈنس میدک میں انجام پائی ۔ قاضی جناب حافظ سید خواجہ معز الدین نے خطبہ نکاح پڑھا اور نکاح کی کارروائی انجام دی ۔ اس تقریب میں جناب ایم اے باسط موظف منصف مجسٹریٹ مسٹر خواجہ سہیل محی الدین کونسلر بلدیہ کے علاوہ دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ عروس کے بھائی مسٹر سید عثمان محی الدین عرفان مالک لائف اسٹائیل گارمنٹس ، چاچا مسرز سید یوسف ، سید سمیع ، ماموں مسرز محمد محمود حسن ، محمد روف حسن ، محمد نصرت حسن ، محمد اشفاق حسن ، محمد فاروق حسن ، بہنوائی جناب محمد فصیح الدین عاصم تاجر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ ولیمہ تقریب ایس ایس گارڈنس ملک پیٹ حیدرآباد پر 11 فبروری کی شام منعقد ہوئی ۔