شادی

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( راست ) : مسٹر مرزا عزیز بیگ سعود فرزند جناب مرزا اسمعیل بیگ قادر بھائی کا عقد جناب محمد علی حیدر کی دختر کے ساتھ 4 فروری بعد نماز عشاء وائٹ پیالیس فنکشن ہال ،بنڈلہ گوڑہ میں انجام پایا ۔ مفتی محمد عظیم الدین نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ تقریب عقد میں علماء و مشائخ ، اسکولس و دینی مدارس کے ذمہ داران ، تاجرین رشتہ دار دوست احباب نے شرکت کی جن میں قابل ذکر مولانا سید کاظم پاشاہ قادری ، مولانا سید قبول پاشاہ شطاری ، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ، مولانا سید غوث محی الدین قادری ، مولانا شیخ احمد محی الدین شرفی ، ڈاکٹر میر وجاہت علی ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجادہ پاشاہ و دیگر حضرات نے شرکت کی ۔ مرزا مصطفی علی بیگ ، محمد ادیب ، محمد اکرم پاشاہ ، سید حیدر علی ، محمد خواجہ پاشاہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔