شادی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : حضرت خواجہ غلام صمدانی صدیقی القادری المعروف عارف علی شاہ عارف نما کی نبیری اور جناب محمد غلام جیلانی قادری کی دختر کی شادی جناب عبدالرزاق کے فرزند جناب عبدالریاض کے ساتھ کل شام وحید فنکشن ہال نواب صاحب کنٹہ خواجہ پہاڑی میں انجام پائی ۔ محفل عقد میں علماء و مشائخ ، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس خواجہ شاہ محمد غلام امجد قادری ، شاہ محمد اطہر پاشاہ قادری ، عبدالمطلب قادری ، مولانا خواجہ شاہ محمد محبوب پاشاہ قادری ثانی نے خیر مقدم کیا ۔۔