شادی

یلاریڈی۔/24جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد عبدالمجید نقشبندی و قادری امام و خظیب جامع مسجد یلا ریڈی کی دختر کی شادی جناب محمد جلال ساکن سنگم منڈل بودھن کے فرزند محمد قاسم کے ساتھ 23جنوری بروز جمعہ بعد نماز مغرب مسجد عثمانیہ میں انجام پائی۔ خطبہ نکاح نائب قاضی جناب نواب قطب الدین صابر نے پڑھا۔ پُرمسرت موقع پر علماء، عہدیدار، صحافیوں، دوست احباب ، رشتہ داروں نے شرکت کی۔ استقبالیہ کا اہتمام میناریٹی فنکشن ہال میں کیا گیا جہاں مہمانوں کا استقبال جناب شیخ محبوب پاشاہ، محمد ابراہیم خلیل اللہ، محمد حبیب اللہ، محمد انوار اللہ نے کیا۔