شادی

پٹلم 19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب احمد خاں آر ٹی سی ڈپارٹمنٹ ساکن سرسلہ کی دختر کی شادی جناب شیخ جمال کے فرزند شیخ خواجہ ساکن پیدوار موضع منڈل سرسلہ کیساتھ 18 جنوری اتوار صبح 11.30 بجے نزد آر ٹی سی نیو بس اسٹانڈ سرسلہ کے عقب کی مسجد کے احاطہ میں قاضی حافظ محمد محیط الدین نے نکاح دیا۔ قبل ازیں محمد ہارون رضا نے نعت پڑھی ۔ رشتہ دار دوست احباب،سیاسی و سماجی قائدین آر ٹی سی ڈپارٹمنٹ کے علاوہ نمائندہ سیاست محمد کلیم پٹلم نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ دلہن نمائندہ سیاست محمد کلیم الدین کی پھوپھیری بہن ہوتی ہے ۔ بعد عقد کے آر ٹی سی بس ڈپو کے عقب میں احمد خان کے رہائش گاہ پر طعام کا نظم رکھا گیا۔ جناب ایوب خان ، جناب نبی خان ، محمد عبدالرحیم نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔