شادی

حیدرآباد۔/18جنوری، ( راست ) جناب محمد افضل احمد محمود کی دخترڈاکٹرسارہ سلطانہ ( ایم بی بی ایس ، ایم ایس ) کی شادی ڈاکٹر محمد مسعود احمد شریف ( ایم بی بی ایس، ایم ڈی ) فرزند جناب محمد شریف ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر کے ساتھ بروز جمعہ 16جنوری کی شام ایڈن گارڈن فنکشن پیالیس کنگ کوٹھی میں انجام پائی۔ محفل شادی میں وکلاء، ڈاکٹرس، سیاسی قائدین، صحافیوں کے علاوہ دوست احباب، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جناب جاوید احمد محمود اور ان کے فرزند مسٹر فیصل احمد محمود نے مہمانوں کا استقبال کیا۔