شادی

حیدرآباد۔/13جنوری، ( سیاست نیوز) جناب محمد جمال الدین غازی اسسٹنٹ سریکلچر آفیسر ( ریٹائرڈ ) کی دختر ڈاکٹر امتہ الرحیم شافیہ ( بی ڈی ایس ) کی شادی جناب محمد عبدالسبحان ( ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ ) کے فرزند مسٹر محمد عبدالرشید عامر ( ایم بی اے) کے ساتھ کل شام روز گارڈن چمپا پیٹ میں انجام پائی۔ تقریب میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست، جناب محمد علی شبیر ڈپٹی فلور لیڈر کانگریس قانون ساز کونسل، جناب محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل، پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی کے علاوہ علماء، سیاسی قائدین، صحافیوں، دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مولانا محبوب شریف نظامی نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعا کی۔ مسرس محمد ظہیر الدین، محمد نصیر الدین، محمد حمید الدین، محمد راشد علی، محمد مجاہد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔