شادی

حیدرآباد /5 اگست ( راست ) جناب محمد عظمت اللہ صدیقی منیجر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد پبلک ریلیشن آفیسر آر سی آئی ڈی آر ڈی او کی دختر ڈاکٹر شتا صدیقی ایم ڈی پی ایچ لندن کی شادی جناب جلیل احمد خان مقیم جدہ کے فرزند عاشق احمد خان ایم ایس لندن کے ساتھ 31 جولائی کو ہوٹل کتریاں سوماجی گوڑہ میں انجام پائی ۔ مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ نے خطبہ نکاح پڑھایا ۔ استقبالیہ تقریب 2 اگست کو کلاسیک گارڈن سکندرآباد میں ترتیب دیا گیا ۔ محفل عقد و استقبالیہ میں عزیز  و اقارب ، بینک اسٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جن میں قابل ذکر ڈاکٹر ستیش ریڈی سائنٹیفک اڈواند برائے وزارت داخلہ گورنمنٹ آف انڈیا ڈاکٹر ویناس چندر چیف ڈی آر ڈی او نے شرکت کی ۔ محمد عزت اللہ صدیقی اویس نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔

 

٭٭    جناب شریف سبحانی حال مقیم سعودی عرب کے فرزند مسٹر رضوان سبحانی بی ٹیک ملازم سعودی عرب کا عقد دختر جناب شفیع اکبر حال مقیم ریاض  کے ساتھ مسجد عالیہ گن فاونڈری میں انجام پایا ۔ بعد ازاں کنونشن سنٹر لکڑی کا پل میں عشائیہ ترتیب دیا ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز و اقارب ڈاکٹرس ، انجینئرس ، سیاسی قائدین و مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس جواد سبحانی ، عمران سبحانی اور الیاس سبحانی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔