شادی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد عبدالجبار حال مقیم سعودی عربیہ کی دختر مس مہ جبین بی ای ایم ایس کمپیوٹر ( یو کے) کا عقد جناب سید نظام الدین کے فرزند مسٹر سید نعیم الدین حسین بی ٹیک ایم ایس آئی ٹی ( یو کے ) کے ساتھ 8 جنوری کو بعد نماز عشاء جامع مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ استقبالیہ وجئے گارڈن چمپا پیٹ میں انجام دیا گیا ۔ جس میں عزیز واقارب ، دوست احباب ، رشتہ داروں اور این آر آئیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔
٭٭ مسٹر خواجہ عبدالریاض فرزند جناب خواجہ عبدالقادر مرحوم کی شادی جناب عبدالستار کی صاحبزادی کے ساتھ انجام پائی۔ خطبہ نکاح جامع مسجد وزیر علی بیرون فتح دروازہ میں پڑھاگیا ۔ استقبالیہ سمیر فنکشن ہال حسن نگر روڈ پر ترتیب دیا گیا ۔ محفل عقد کی اس تقریب میں عزیز اقارب معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کے ایم حیدر غوث ، خواجہ نصیر ، خواجہ نواب ، عزیز برادران نوشہ نے مہمانان کا استقبال کیا ۔۔