حیدرآباد 28 ڈسمبر (راست) جناب میر حامد علی (حال مقیم سعودی عرب) کی دختر مس سیدہ رفیدہ بی ای کی شادی مسٹر انس احمد فریدالدین بی ای فرزند الحاج احمد فریدالدین کے ساتھ پیراڈائز گارڈن فنکشن ہال واقع راجندر نگر عطاپور رنگ روڈ میں انجام پائی۔ اس تقریب میں دوست احباب، عزیز و اقارب، سربرآورہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس محمد منان خان، سید کاشف علی اور سید مدثر علی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔