شادی

نیالکل ۔ 18 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق سرپنچ حدنور سینئر کانگریس قائد میر رضی الدین علی مسعود خاں کے پوترے میر ظہیرالدین ولد میر علی فرید مرحوم سابق ڈپٹی سرپنچ حدنور کی شادی جناب محمد عبدالوحید ملازم محکمہ آر ٹی سی نرمل عادل آباد کی دُختر کے ساتھ اے این گارڈن فنکشن ہال نظام آباد میں انجام پائی۔ خطبہ نکاح قاضی محمد نے پڑھایا۔ تقریب استقبالیہ ولیمہ فرینڈس گارڈن ظہیرآباد میں ترتیب دیا گیا۔ محفل تقریب میں سابق صدرنشین ڈی سی سی بینک ضلع میدک سیم جئے پال ریڈی، بھاسکر ریڈی سینئر ایڈوکیٹ سنگاریڈی انیت راہ کشن راہ محمد فاروق صدر ڈرائیور یونین عظمت پاشاہ سابق معاون بلدیہ محمد معز جناب اسحاق غوری اختر حسین سینئر جرنلسٹ، محمد علی سینئر کانگریس لیڈر، محمد لقمان سابق نائب صدرنشین بلدیہ محی الدین غوری، صدر کانگریس نیالکل سرینواس ریڈی ماجد کے علاوہ سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر جئے گیتا ریڈی نے میر رضی الدین علی مسعود کی آبائی قیام گاہ پہنچ کر مبارکباد پیش کی۔ محمد شکیل احمد محمد کریم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافی برادران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔