شادی

حیدرآباد 12 ڈسمبر (راست) جناب سید عبدالرحمن کی دختر کا عقد نکاح جناب سید اعجاز مہدی یداللہی کے فرزند مسٹر سید عزیز مہدی یداللہی (حال مقیم دبئی) کے ساتھ 12 ڈسمبر کو پرنس گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ اس موقع پر مسرس محمد عبدالغفار، سید احمد، سید محمد غوث ذاکر، سید سہراب، سید منور، سید عمر مدثر اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب نکاح میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔