شادی

سرپور ٹاون ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون کے متوطن جاگیردار جناب خلیل احمد کے فرزند اقبال احمد کی شادی کاغذنگر کے متوطن کی دختر کے ساتھ 10 نومبر بعد نماز مغرب مسلم میناریٹی فنکشن ہال کاغذنگر میں انجام پائی ۔ جناب آصف علی خان قاضی نے نکاح پڑھا ۔ 11 نومبر بعد مغرب جاگیردار جناب خلیل احمد کے مکان پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ وظیفہ یاب ٹیلی کام سب ڈیویژنل انجینئر فیاض احمد ضلع کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری محمد عبد الشکیل شاعر صابر کاغذنگری ، گورنمنٹ مسلم میناریٹی یونین صدر احمد اللہ خان ، سرپور ٹاون منڈل مسلم میناریٹی صدر محمد عاشق حسین ، کنٹراکٹر ضیاء الحق ، محمد مقمور احمد وظیفہ ہیڈماسٹر لیاقت علی خان کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔ نوشہ کے دونوں بھائیوں شکیل احمد اور اقلیم احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔