حیدرآباد۔/7نومبر، ( راست ) جناب محمد دستگیر ملازم بی ایس این ایل حیدرآباد کے فرزند مسٹر محمد اویس ( ایم بی اے ) کی شادی دختر جناب محمد عبدالنعیم کے ساتھ آج عرفات گارڈن فنکشن ہال نزد چندرائن گٹہ چوراہا میں انجام پائی۔ اس تقریب میں دوست احباب، عزیز و اقارب، بی ایس این ایل عہدیداروں و ملازمین اور سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس محمد یسین اور محمد شعیب نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔