حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( راست ) : الحاج علی الدین احمد ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر کے فرزند عقیل احمد ایم ایس سی ، بی ایڈ کی شادی جناب وارث رضا ، ریٹائرڈ چیف آفس سپرنٹنڈنٹ ساوتھ سنٹرل ریلوے کی دختر کے ساتھ 14 اپریل کو سعید فنکشن ہال ، کرما گوڑہ حیدرآباد میں انجام پائی ۔ نکاح کی تقریب میں دوست احباب ، رشتہ داروں اور اساتذہ برادری کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ شکیل احمد ، عاصم احمد ، عرفان احمد ، عبدالقیوم احمد ، سید نسیم الدین ، سید غیاث احمد پاشاہ قادری اور دوسروں نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔