شادی

حیدرآباد ۔ 18 اکٹوبر (راست) جناب سید خواجہ محی الدین قادری کے فرزند حافظ و قاری سید تاج الدین نقشبندی قادری کا عقد نکاح جناب محمد سعید قادری کی دختر کے ساتھ 16 اکٹوبر جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد عثمان غنی ؓجاوید نگر تالاب کٹہ میں انجام پائی۔ خطبہ نکاح مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری نے پڑھائی اور دعا کی۔ استقبالیہ اویس فنکشن ہال نزد والٹا ہوٹل مغلپورہ میں ترتیب دیا گیا۔ اس تقریب میں علماء کرام کے علاوہ جامعہ نظامیہ کے حافظ اکرم اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مسرس محمد صادق علی، ڈاکٹر محمد محسن، محمد عمر اور محمد عبدالرحیم نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
00 جناب سید خواجہ نظام الدین ایم اے، ایل ایل بی ایڈوکیٹ کی دختر مس سیدہ شادان صفورہ (ثناء) کا عقد نکاح مسٹر محمد عبدالغفار (حارث) بی ٹیک، ایم بی اے فرزند جناب محمد عبدالرؤف (اسسٹنٹ انجینئر آئی اینڈ سی اے ڈی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ 17 اکٹوبر کو سفائر فنکشن پیالیس ملک پیٹ میں بحسن خوبی انجام پایا۔ محفل عقد میں رشتہ داروں، دوست احباب، وکلاء، انجینئرس کی کثیر تعداد شریک تھی۔ عروسہ کے تایا عبدالحفیظ اور عروسہ کے بھائی سید انس الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔