شادی

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (راست) جناب محمد فاروق احمد کی دختر کی شادی جناب محمد بشیراحمد سی کے فرزند مسٹر ساجد احمدسی کے ساتھ آج شام او ایس پیالیس فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں انجام پائی۔ اس محفل عقد میں دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال عروسہ کے والد جناب محمد فاروق احمد نے کیا۔
حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (راست) جناب سید شفاعت حسین کے فرزند سید شاہنواز حسین کا نکاح دختر جناب میر باسط علی کے ساتھ بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد عالیہ گن فاونڈری میں انجام پایا۔ بعدازاں عابڈس فنکشن ہال میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا جس میں دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ جناب سید مخدوم حسینی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔