حیدرآباد۔ 16۔ اکتوبر (راست) جناب الحاج بدر الزماں ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر ریٹائرڈ پنچایت راج ڈپارٹمنٹ کے فرزند عاطف نعمان کی شادی جناب محمد ابراہیم مرحوم کی دختر کے ساتھ 15 اکتوبر کو انجام پائی۔ جامع مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مولانا ابو جنید احمد سعید نعمانی الندوی (بھوپال) نے خطبہ نکاح پڑھا۔ سفائر فنکشن ہال سلیم نگر کالونی ملک پیٹ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا۔ شمس الزماں عمر محمود‘ حسن الزماں عامر محمود‘ خالد انصاری‘ محمد اسد کریم‘ ڈاکٹر منور الدین عرف افضل‘ افتخار عدیل اور معتصم عدنان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔