شادی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور ( بانی ادارہ ادبیات اردو حیدرآباد ) کے نبیرہ ڈاکٹر سید ابرار الدین قادری فرزند سید رفیع الدین قادری کا عقد نکاح جناب محمد عثمان کی دختر زرینہ نورین سے 12 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب میجسٹک گارڈن فنکشن پلازہ ٹولی چوکی میں انجام پایا ۔ مولانا قاضی سید اعظم علی صوفی نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ محفل عقد میں شرکت کرنے والوں میں معزز پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی ادارہ ادبیات اردو ، سید محمد قبول بادشاہ شطاری ، سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ ، سید محمود پاشاہ قادری ، ڈاکٹر رحیم الدین کمال ، پروفیسر عقیل ہاشمی ، پروفیسر فاطمہ پروین ، ڈاکٹر فریدہ زین ، ڈاکٹر حبیب نثار ، ڈاکٹر نوخیز عالم ، ڈاکٹر شجاعت علی راشد ، جناب ایوب علی خاں کے علاوہ علماء و مشائخین ، پروفیسرس اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔