حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : حضرت مولانا غوثوی شاہ قادری و چشتی سکریٹری جنرل ورلڈ ریلیجس کانفرنس و آل انڈیا مسلم کانفرنس کے فرزند جناب اکرام اللہ شاہ کا عقد مسعود جناب محمد شجاع الدین کی دختر کے ساتھ 10 اکٹوبر کو بعد نماز مغرب بی کے گارڈن میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ اس موقع پر شہر کی معزز شخصیتیں جن میں قابل ذکر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ الحاج محمد محمود علی ، محمد علی شبیر ، حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سیز ، روشن صاحب ، مولانا سید معین نوری ، ڈاکٹر خان آفتاب ( ممبئی ) ، اکبر خاں ، عابد رسول خاں چیرمین اقلیتی کمیشن ، مولانا سید قبول پاشاہ شطاری ، خلیق الرحمن ، رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتالہ موہن کے علاوہ علماء کرام اور مشائخین ، آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے اعلیٰ عہدیداران ، مریدین و معتقدین اور عزیز و اقارب ، دوست احباب رشتہ داروں کے علاوہ دیگر مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے مبارکباد پیش کیے ۔ اس موقع پر الحاج شاہ مبشر احمد شاہد ( پیراں ) ، الحاج شاہ فضل الرحمن خالد ، الحاج کریم اللہ شاہ فاتح ، الحاج محمد دولت خاں ، محمد ریاض الدین افروز ، اور محمد مبین (ملیشیا ) اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔