شادی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب میر سعادت علی بصیر ، تاجر کے فرزند الحاج میر تلاوت علی اکرام ، بی ای ( میکانیکل ) جدہ کا نکاح جناب احمد معید الدین وسیم کی دختر کے ساتھ آج بعد نماز عشاء شملہ گارڈن ، نلگنڈہ چوراہا ملک پیٹ میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب ، معززین ، رشتہ دار اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس بشیر ، امیر ، فرحان ، مقصود ، نعیم اور احتشام نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔