حیدرآباد۔/28ستمبر، ( راست ) جناب سید فاروق علی اسسٹنٹ منیجر سیلس کینیاایرواوئس کی دختر مس سیدہ ام صوفیہ فاروقی ( بی فارم ) کا عقد نکاح ڈاکٹر سید عبدالرحمن ( ایم بی بی ایس، ایم ڈی ) فرزند جناب سید فضل الرحمن کے ساتھ 27ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ بعد ازاں استقبالیہ گولڈن پیالیس فنکشن ہال ٹولی چوکی میں ترتیب دیا گیا۔ محفل عقد میں رشتہ داروں، دوست احباب، ڈاکٹرس اور انجینئرس اور کینیا ایروائس اسٹاف کی کثیر تعداد شریک تھی۔ عروسہ کے بھائی سید عفان علی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔