نیالکل /24 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد ریاض الدین چودھری حدنور کی دختر کا عقد جناب محمد حسن الدین مشہور تاجر ولد جناب محمد شریف الدین بیدر کے ساتھ حدنور میں انجام پائی ۔ خطبہ نکاح جناب قاضی یونس نے پڑھایا ۔ محفل تقریب میں سرکل انسپکٹر حدنور انجینیلو جناب محمد مجیب الدین قادری حیدرآباد ، عبدالحمید سجادنشین کاپلور ، یالڈو رنگاریڈی ٹی آر ایس قائد جناب محبوب علی اقلیتی سیل ٹی آر ایس پارٹی نیالکل سرپنچ بھاگمیا سابق یم پی ٹی سی راجو سنجو ماں کے علاوہ مشائخین علمائے اکرام کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ جناب محمد نوید احمد ٹی آر ایس نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔