شادی

کاغذ نگر۔/23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت سید شاہ خواجہ معین الدین ہاشمی و صابری القادری نور اللہ مرقدی کے فرزند جناب سید انیس الدین زکریا ہاشمی و صابری عرفان نگر کالونی کاغذ نگر کی نبیری کنیز سیدہ عائشہ بنت محمد کلیم الدین صابری مدرس ساکن کاماریڈی کا عقد مسعود جناب محمد وحید الدین صابری فرزند جناب محمد فصیح الدین صابری موظف پولیس عرفان نگر کالونی کے ساتھ 21ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد عرفان میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ قاضی آصف علی خان نے تقریب نکاح کی خانہ پُری و کارروائی انجام دی۔ عروسہ کے ماموں حافظ و قاری وامام مسجد عرفان جناب سید امین الدین احمد ملک صابری خلیفہ و جانشین حضرت سید شاہ خواجہ معین صابری و ہاشمی نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعاء کی۔ اس تقریب نکاح میں جناب سید شمس الدین صابری، جناب محمد کلیم الدین صابری، خواجہ عارف الدین صابری، جناب محمد نجیب الدین صابری، جناب محمد کبیر الدین صابری کے علاوہ دوست احباب اور رشتہ داروں کے علاوہ صابری، ہاشمی اور قادری سلسلہ سے وابستہ مریدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

٭٭ کاغذ نگر کے متوطن جناب محمد غوث خان مرحوم سرکاری ملازم کی دختر عائشہ بیگم کی شادی جناب عنایت اللہ خان متوطن منچریال کے فرزند جناب حبیب خان تاجر منچریال سے 22ستمبر کو بعد نماز مغرب ایس پی ایم جامع مسجد کاغذ نگر میں انجام پائی۔ جناب آصف علی خان نے خطبہ نکاح پڑھا۔ جناب مرزا محمد واجد، جناب مرزا محمد جاوید، جناب مرزا احمد صادق، جناب محمد احمد مرزا اور جناب محمد غوث محی الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں جناب عبدالفیاض تاجر پیداپلی، جناب محمود علی تاجر پیداپلی، جناب افضل پاشاہ تاجر کاغذ نگر اور جناب جاوید خان کنٹراکٹر، جناب ریاض تاجر کاغذ نگر کے علاوہ رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ نوشہ کے والد جناب ولی حیدر مرحوم کنٹراکٹر کاغذ نگر کے حقیقی برادر ہوتے ہیں۔