حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولوی محمد احمد نظامی کی دختر بی بی جویریہ کی شادی مولانا محمد افتخار الدین استاذ جامعہ نظامیہ کے فرزند حافظ شیخ محی الدین شفیع نقشبندی کے ساتھ 21 ستمبر کو گرین ویل فنکشن ہال ہری باولی میں انجام پائی ۔ مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ مفتی عظیم الدین نے دعا کی ۔ قاری محمد عبدالقیوم شاکر نے قرات پڑھی قاری محمد طیب پاشاہ نے سہرا پڑھا ۔ مولانا مفتی ضیا الدین نقشبندی ، محمد عثمان حسامی ، محمد علی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔