شادی

محبوب نگر /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد خواجہ معین الدین مرحوم کے فرزند جناب محمد ظفر الدین ( حال مقیم دوبئی ) کی شادی جناب محمد عبدالرحیم کی دختر کے ساتھ عابد فنکشن ہال تلک روڈ ، بگل کنٹہ ، حیدرآباد میں انجام پائی ۔ تقریب ولیمہ مسنونہ یونک گارڈن محبوب نگر میں انجام پائی ، نوشہ جناب عبدالرشید خان درانی ، سابق کونسلر بلدیہ محبوب نگر کے بھانجہ ہیں ۔ مسرز عبدالحفیظ خان درانی ، عبدالوحید خان درانی ، محمد زاہد ، محمد سراج الدین ، محمد رضی الدین ، محمد اظہرالدین نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ ان دو تقاریب میں عزیز و اقاریب ، دوست احباب ، معززین شہر کی بڑی تعداد شریک تھی ۔