نظام آباد /18 ستمبر ( فیاکس ) جناب شیخ امتیاز حسین سی اے سعودی عربیہ فرزند جناب شیخ حسین موظف ایس بی ایچ کا عقد دختر جناب سلطان محی الدین ساکن نظام آباد سے بمقام مسجد مادپلی بعد نماز عصر انجام پایا ۔ خطبہ نکاح مسجد مادپلی امام و خطیب نے پڑھا ۔ عشائیہ کنگ پیالیس فنکشن ہال میں ترتیب دیا گیا ولیمہ مسنون ہاشمی میر میڈین فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں کیا گیا ۔ ان تقاریب میں رشتہ داروں ، دوست احباب ، مذہبی سیاسی سماجی ادبی مذہبی شخصیتوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس شادی کی خصوصیت یہ تھی کہ گھوڑے جوڑے کی رقم ، لیکن دین جہیز کی لعنت سے پاک تھی ۔ مہر نقد ادا کردیا گیا ۔ ویڈیو گرافی ، آتشبازی سے اجتناب کیاگیا ۔