میدک۔17ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید حسین سردار موظف لائن انسپکٹر کی ٹرانسکو ارکلہ میدک کے فرزند سید ابوبکر کی شادی جناب ایم اے منان ( ملنگ بابا) جوگی پیٹ کی دختر کے ساتھ 15ستمبر کی شام بہادرخان فنکشن ہال جوگی پیٹ پر انجام پائی ۔ تقریب ولیمہ بھارت فنکشن ہال میدک میں 16ستمبر کو منعقدہوئی ۔ نوشہ کے تایا جناب سید احمد مقبول موظف ہیڈ ماسٹر ‘چچا جناب سید مختار موظف مدرس کے علاوہ جناب محمد معراج ‘ حاجی آٹوکیاڈ انجنیئر ‘ متین ‘ سید عبدالملک انجنیئر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس تقریب میں سابق چیرمین منڈل پریشد پاپنا پیٹ مسٹر امرت راؤ ‘ جناب سید فخر الدین موظف اسسٹنٹ ڈائرکٹر محکمہ ٹریژری کے علاوہ رشتہ داروں ‘دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔