دیورکنڈہ ۔ 11 ۔ ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) جناب محمد عبدالحق موظف مینجر گرامینا وکاس بنک دیورکنڈہ کے فرزند محمد احسان الحق ( سراج) کا نکاح جناب محمد نذیر احمد پارٹنر ہیرا فروٹ کمپنی دیورکنڈہ کی دختر کے ساتھ جامع مسجد دیورکنڈہ میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں جناب فاروق احمد رشادی ، محمد جاوید حسین ، ضیاء الحق القاسمی ، سید حسین سینئر جرنلسٹ روزنامہ سیاست دیورکنڈہ کے علاوہ دوست احباب ، عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔