حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( راست ) : کل ہند بزم ابوالبرکات ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی کے سکریٹری قاری سلطان مرزا نقشبندی القادری کی دختر کی شادی رحمت علی وسیم فرزند جناب محمد علی افسر مرحوم کے ساتھ شان باغ پیالیس عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ مولانا محمد ثنا اللہ حقانی نقشبندی قادری امام و خطیب مسجد دادا میاں کالی کمان نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ اس موقع پر مولانا عبدالرحیم قریشی صدر تعمیر ملت ، مولانا قبول پاشاہ شطاری ، مولانا محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا سید حامد حسین شطاری ، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ ، مولانا سعید پاشاہ ، محمد مشتاق ملک ( صدر مسلم شبان ) ، جناب عروج علی ، نواب ارشد علی خاں ، حافظ محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد ، محمد مجید اللہ خاں فرحت (ایم بی ٹی ) کے علاوہ دیگر علماء کرام مشائخین عظام اکابرین ، عزیز واقارب وغیرہ کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ برادران عروسہ ، عرفان مرزا نقشبندی ، عارف مرزا نقشبندی اور ایم اے حبیب ، نوید نقشبندی ، زبیر العمودی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔