نلگنڈہ۔/5ستمبر، ( فیکس ) جناب محمد تاج الدین موظف جیالوجسٹ نلگنڈہ کی دختر کا نکاح جناب محمد مبشر ڈپٹی جنرل منیجر دوبئی ( یو اے ای) فرزند جناب محمد معز الدین ڈپٹی جنرل منیجر کے ساتھ 5ستمبر کو اسٹار فنکشن ہال فیل خانہ نلگنڈہ میں انجام پایا۔جناب محمد تاج الدین جناب سید حسین سینئر جرنلسٹ روز نامہ ’سیاست‘ دیور کنڈہ کے خسر کے برادرخورد ہیں ۔ محفل عقد میں دوست احباب، عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔