شادی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( راست ) : الحاج محمد امین الدین مرحوم کی دختر مس عائشہ تبسم کا عقد مسٹر شیخ جمیل فرزند جناب شیخ غوث کے ساتھ 4 ستمبر بروز جمعرات کو بعد عصر جامع مسجد سلمان امان نگر بی تالاب کٹہ میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ بعد ازاں اکبر فنکشن ہال مغل پورہ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا ۔ دونوں موقعوں پر عزیز و اقارب ، دوست و احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ برادران عروسہ مسرس محمد وقار الدین ( کمپیوٹر آپریٹر روزنامہ سیاست ) ، شیخ خالد اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔