شادی

حیدرآباد ۔ 30 اگست (راست) صاحبزادہ نواب میر محمد علی خان ولد نواب میر مظفر علی خان کا نکاح دختر جناب محمد عبدالغفار سے 28 اگست کو بعد نماز مغرب شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں عمل میں آیا۔ شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر مولانا شاہ محمد قاسم ابوالعلائی، مولانا شاہ راجو حسینی، مولانا سید شاہ مظہر حسینی قادری، مولانا حافظ محمد عبدالرحمن، مولانا حافظ محمد رضوان قریشی، مولانا سید اسحق محی الدین قادری، مولانا سید دستگیر پاشاہ قدرتی، مولانا صوفی قاضی محمد عبدالقادر ثانی، احمدپاشاہ قادری، ساجد حسین شامل تھے۔ مہمانوں کا استقبال فیض محمد، مجیب علی، رشید احمد، اطہر فاروقی، محمد جاوید حسین، میر منصور علی خان، میر مسعود علی خان نے کیا۔